19 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومقومی خبریںبس کے مغوی تمام 14 مسافر بازیاب

بس کے مغوی تمام 14 مسافر بازیاب


—جیو نیوز گریب

صادق آباد سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس سے اغواء کیے گئے تمام 14 مسافر بازیاب کروا لیے گئے۔

ڈپٹی سپریٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) اباڑو عبدالقادر نے کشمور میں اغواء کیے گئے تمام مسافروں کی بازیابی کا دعویٰ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بس کنڈکٹر مغوی مسافروں کی صحیح تعداد نہیں بتا سکا تھا، ڈاکوؤں نے 19 نہیں 14 مسافروں کو اغواء کیا، جن میں سے 13 مغوی زندہ بازیاب کرائے گئے ہیں۔

—جیو نیوز گریب
—جیو نیوز گریب

ڈی ایس پی عبدالقادر نے بتایا کہ واردات کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر جانے والے ایک مسافر کی لاش بھی مل گئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکوؤں نے مقابلے کے دوران پولیس کی بکتر بند پر راکٹ فائر کیے تھے، جس میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات