13 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیل نے کینیڈین وفد کو مغربی کنارے میں داخل ہونے سے روک...

اسرائیل نے کینیڈین وفد کو مغربی کنارے میں داخل ہونے سے روک دیا


—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسرائیل نے کینیڈین وفد کو مغربی کنارے میں داخل ہونے سے روک دیا۔

کینیڈین وفد کو اردن سے مغربی کنارے میں داخل ہونے سے روکا گیا ہے۔ 

ترجمان نیشنل کونسل آف کینیڈین مسلمز این سی سی ایم نے کینیڈین میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیلی حکام نے وفد کے ہر رکن سے ایک فارم پر دستخط کرنے کے لیے کہا۔

ترجمان کے مطابق فارم میں یہ تسلیم کرنے کا کہا گیا کہ دستخط کنندہ عوامی تحفظ کے لیے خطرہ ہے، جس پر وفد کے ارکان نے فارم پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔

کینیڈین میڈیا کے مطابق وفد میں 6 ارکانِ پارلیمان سمیت 30 افراد شامل تھے۔

وفد میں کینیڈین رکنِ پارلیمان سمیر زبیری، فارس السعود، اسلم رانا، اقراء خالد، گربکس سائنی اور جینی کوان شامل تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات