13 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمیں خود کو عظیم اداکار نہیں سمجھتا: سلمان خان

میں خود کو عظیم اداکار نہیں سمجھتا: سلمان خان


— فائل فوٹو 

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ میں خود کو عظیم اداکار نہیں سمجھتا۔

سلمان خان نے جدہ میں منعقد ہونے والے ریڈی سی فلم فیسٹیول 2025ء میں شرکاء سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی اداکارانہ صلاحیتوں کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے اپنے بارے میں دلچسپ انداز میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اداکاری نے بھی اس نسل کو چھوڑ دیا ہے، اس لیے مجھے نہیں لگتا کہ میں کوئی بہت عظیم اداکار ہوں۔

اداکار نے مزید کہا کہ آپ مجھے کچھ بھی کرتے ہوئے پکڑ سکتے ہیں لیکن آپ مجھے اداکاری کرتے ہوئے نہیں پکڑ سکتے کیونکہ میں اداکاری کر ہی نہیں سکتا اور اسکرین پر بھی میں صرف وہی کرتا ہوں جو میں اس وقت محسوس کرتا ہوں۔

فیسٹیول میں موجود شرکاء نے ان کے اپنے بارے میں کیے مذکورہ تبصرے سے اتفاق نہیں کیا جس پر سلمان خان نے کہا کہ ارے، میں جانتا ہوں کبھی کبھی آپ لوگ مجھے روتا دیکھ کر ہنستے ہیں۔

اداکار کی اس بات کے جواب میں شرکاء نے کہا کہ نہیں، ایسا بالکل نہیں ہے بلکہ آپ کی اداکاری اتنی شاندار ہوتی ہے کہ ہم بھی آپ کو دیکھ کر رونے لگتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات