13 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںطوفانی ہواؤں نے مجسمۂ آزادی کو زمین بوس کردیا

طوفانی ہواؤں نے مجسمۂ آزادی کو زمین بوس کردیا


تصاویر:سوشل میڈیا

شدید طوفانی ہواؤں کے نتیجے میں مجسمۂ آزادی Statue Of Liberty گر کر تباہ ہوگیا۔

یہ واقعہ امریکا کے شہر نیویارک میں نہیں بلکہ برازیل کے جنوبی شہر گوئیبا (Guaíba) میں پیش آیا ہے، مقامی حکام اور مجسمے کی مالک کمپنی کے مطابق خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تقریباً 40 میٹر (114 فٹ) بلند یہ مجسمہ اس وقت زمین بوس ہوا جب شدید آندھی اور بارشوں کا سلسلہ جنوبی برازیل میں شروع ہوا، یہ مجسمہ معروف ریٹیل چین ہاوان Havan کے میگا اسٹور کی پارکنگ میں ایک فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹ کے قریب نصب تھا۔

وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز ہواؤں کے دباؤ کے باعث مجسمہ پہلے ایک جانب جھکا اور پھر اچانک گر پڑا۔

کمپنی حکام کے مطابق مجسمے کا صرف اوپری حصہ (تقریباً 24 میٹر) متاثر ہوا، جبکہ 11 میٹر بلند بنیاد محفوظ رہی، یہ مجسمہ 2020ء میں اسٹور کے افتتاح کے وقت نصب کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ امریکا میں موجود مجسمہ آزادی کو امریکی تاریخ میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے، تاہم ہر سال لاکھوں سیاح نیویارک میں لوئر مَین ہٹن کے لبرٹی نامی جزیرے کا رُخ صرف اس مجسمہ کی خوبصورتی کو دیکھنے کے لیے کرتے ہیں، اس جزیرے کو ’لبرٹی لائٹننگ دی ورلڈ‘ یعنی دنیا کو روشن کرنے والی آزادی کے طور پر بھی یاد کیا جاتا ہے۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات