17 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومانٹرٹینمنٹعدنان صدیقی کی سائن بورڈ کے ساتھ تصویر پر بحث

عدنان صدیقی کی سائن بورڈ کے ساتھ تصویر پر بحث


فائل فوٹو

معروف پاکستانی اداکار، پروڈیوسر اور ماڈل عدنان صدیقی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئے ہیں، اس مرتبہ انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ایسی تصویر شیئر کی جس نے مداحوں کی توجہ فوراً حاصل کر لی۔

انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں وہ خود موجود ہیں اور تصویر بنانا منع ہے کہ سائن بورڈ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

عدنان صدیقی نے تصویر کے ساتھ ایک دلچسپ اور طنزیہ کیپشن لکھا کہ جب قانون آپ کے پیچھے ہو، مگر کیمرے آپ کے سامنے ہوں۔

کیپشن کے شوخ اور ہلکے پھلکے انداز نے آن لائن بحث کو مزید ہوا دی، جہاں صارفین نے اپنے اپنے انداز میں اس تصویر کی تشریح کی، کچھ نے اسے محض ایک مزاحیہ جملہ قرار دیا، جبکہ کچھ نے اس کے پسِ پردہ پیغام پر تنقید کی۔

کچھ مداحوں نے عدنان صدیقی کے مزاحیہ انداز اور پراعتماد شخصیت کو سراہا، جبکہ بعض صارفین نے تصویر کے پیغام پر سوالات اٹھائے اور اسے ضابطوں کی ممکنہ خلاف ورزی سے جوڑ دیا۔

واضح رہے کہ عدنان صدیقی پاکستان کے ان چند اداکاروں میں شامل ہیں جنہوں نے لالی ووڈ، ہالی ووڈ اور بالی ووڈ تینوں میں کام کیا ہے، وہ 2017ء کی بالی ووڈ فلم موم میں سری دیوی کے ساتھ جلوہ گر ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کے تحت قبول ڈرامے بھی پروڈیوس کر چکے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات