13 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومجرم و سزااے این ایف کا تعلیمی اداروں اور مختلف  شہروں میں منشیات اسمگلنگ...

اے این ایف کا تعلیمی اداروں اور مختلف  شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن


اے این ایف نے تعلیمی اداروں کے اطراف اورملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کررکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 7 کاروائیوں کے دوران 9 ملزمان گرفتار کیے گئے جبکہ کاروائیوں میں 2 کروڑ 25 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 175.53 کلوگرام منشیات برآمد ہوئیں۔

تعلیمی اداروں میں کارروائیوں کے دوران گلگت میں اسکول کے قریب ملزم سے 450 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

کلفٹن کراچی میں کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ جانیوالے پارسل سے کارپٹ میں جذب 21.6 کلو آئس برآمد کی گئی۔

ساہیانوالہ ٹول پلازہ فیصل آباد کے قریب گاڑی سے 80.4 کلو گرام چرس اور 60 کلو گرام افیون برآمد کرکے 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

بیلا روڈ اسلام آباد پر ملزم کے قبضے اور گھر سے 9.6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب 2 ملزمان سے 140 گرام کوکین اور 140 گرام آئس برآمد کی گئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات