21 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومانٹرٹینمنٹکیا رابی پیرزادہ نے نکاح کرلیا؟ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

کیا رابی پیرزادہ نے نکاح کرلیا؟ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل


فوٹو — انسٹاگرام

معروف پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسر اور سابقہ گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے دلہن کے روپ میں اپنی کچھ نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔

رابی پیرزادہ نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دلہن کے روپ میں اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’نکاح سنت ہے، اور سنت میں برکت ہے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’نکاح وہ پاک رشتہ ہے جو محبت کو جائز، عزت کو مضبوط اور رشتے کو ہمیشہ کے لیے مقدس بنا دیتا ہے۔اللّٰہ ہر نکاح کو سکون، محبت اور رحمت سے بھر دے، آمین۔‘

رابی پیرزادہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر صارفین نے یہ قیاس آرائیاں کرنا شروع کر دی ہیں کہ وہ ایک مختصر تقریب میں اپنے قریبی عزیز و اقارب کی موجودگی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔ 

رابی پیرزادہ ان تصاویر اور ویڈیوز میں اپنے والد، بھائی اور ماموں کے ہمراہ نظر آ رہی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی تصاویر اور ویڈیوز کو بہت پسند کیا جا رہا اور اُنہیں شادی کی مبارکبادیں بھی دی جا رہی ہیں۔

تاہم رابی پیرزادہ نے اپنے انسٹا اکاؤنٹ پر دلہن کے روپ میں اپنی جتنی بھی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں ان میں سے کسی بھی تصویر کے کیپشن میں واضح طور پر  یہ نہیں بتایا کہ یہ تصاویر اور ویڈیوز ان کی اپنی شادی کی تقریب کی ہیں یا پھر کوئی اور معاملہ ہے۔

البتہ، اُنہوں نے اپنی آخری پوسٹ میں مداحوں کی جانب سے موصول ہونے والی شادی کی مبارکبادوں اور نیک خواہشات پر شکریہ ادا  کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب کی دعاؤں کا دل سے شکریہ۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ بس ایک احساس یہ بھی ہے کہ اگر یہی دعائیں قرآنِ پاک مکمل لکھنے پر ملتیں تو دل کو اور زیادہ سکون ملتا۔

رابی پیرزادہ نے یہ بھی لکھا کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں ہمیشہ دین کو اولین اور دنیا کو ثانوی رکھنا چاہیے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات