کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا کی ڈومیسٹک ٹیم نیو ساؤتھ ویلز نے گریڈ کلب کےایک کرکٹر پر نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کی شکایت پر غیر معینہ مدت تک کے لیے ہر سطح پر کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز اور ایک ٹی 20 ٹیم کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی کی ایمرجنسی بورڈ میٹنگ میں رجسٹریشن منسوخ کردی گئی۔معاملے کی حساسیت کو سمجھتے ہوئے شکایت پر پولیس تحقیقات کر رہی ہے لیکن تاحال کوئی الزام عائد نہیں کیا گیا ہے۔
