17 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومقومی خبریںحقوق اور انصاف کے اصولوں کا اطلاق بلا امتیاز ہونا چاہیے: مصدق...

حقوق اور انصاف کے اصولوں کا اطلاق بلا امتیاز ہونا چاہیے: مصدق ملک


—فائل فوٹو

وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حقوق اور انصاف کے اصولوں کا اطلاق بلا امتیاز ہونا چاہیے۔

مصدق ملک نے اقوامِ متحدہ کے اتحاد تہذیبوں کے 11ویں عالمی فورم سے خطاب کے دوران کہا کہ خواتین، اقلیتوں، بچوں اور ماحولیات کے حقوق بنیادی اور ناقابلِ تردید ہیں۔

مصدق ملک کا سوال اٹھاتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حقوق بھی اتنی ہی اہمیت رکھتے ہیں؟ کشمیر کے عوام بھی اقلیتوں میں شمار ہوتے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو بھی وہی حقوق ملنے چاہئیں جو دنیا بھر میں دیگر اقلیتوں کو حاصل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بالائی دریا کنارے ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ زیریں دریا کنارے ممالک کے حقوق کا احترام کریں، پانی کے منصفانہ اور منظم استعمال کے بغیر علاقائی استحکام، پائیدار ترقی اور انسانی سلامتی ممکن نہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات