14 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومغزہ لہو لہوڈہرکی میں مسافر بس سے اغوا کا واقعہ، پولیس اور ڈاکوؤں میں...

ڈہرکی میں مسافر بس سے اغوا کا واقعہ، پولیس اور ڈاکوؤں میں شدید مقابلہ، 10 مسافر بازیاب



ڈہرکی:

ڈہرکی کے علاقے سون میانی کے قریب مسافر بس سے اغوا کے واقعے کے بعد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس کے مطابق بروقت کارروائی کے نتیجے میں اغوا کیے گئے 10 مسافروں کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی اوباڑو عبدالقادر سومرو کے مطابق مرید شاخ گڈو کشمور روڈ پر مسافر بس سے مجموعی طور پر 19 مسافروں کو اغوا کیا گیا تھا۔

ڈاکو مغوی مسافروں کو کچا کراچی کی جانب لے جانے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم پولیس نے فوری تعاقب شروع کر دیا۔

واقعے کی سنگینی کے پیش نظر ڈی آئی جی سکھر، ایس ایس پی گھوٹکی، ایس ایس پی سکھر اور ایس ایس پی خیرپور بھی کچے کے بند پر پہنچ گئے، جہاں آپریشن کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو براستہ بھونگ فرار ہوئے ہیں جبکہ ان کا تعاقب جاری ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھنے گنے کی فصل اور شدید دھند کے باعث آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے، تاہم علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔

رینجرز کمانڈر بھی پولیس کے ہمراہ مشترکہ آپریشن میں شریک ہیں۔

حکام کے مطابق باقی مغوی مسافروں کی بحفاظت بازیابی کے لیے کارروائی جاری ہے اور جلد مزید پیش رفت متوقع ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات