14 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومقومی خبریںکراچی اور بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.2 ریکارڈ

کراچی اور بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.2 ریکارڈ


کراچی اور بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی شدت 5.2 اور گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

کراچی کے علاقے آئی آئی چند ریگر روڈ، صدر، کلفٹن، پی ای سی ایچ ایس اور ڈی ایچ اے میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق سائٹ ایریا، ٹیپو سلطان روڈ، پہلوان گوٹھ اور بحریہ ٹاؤن میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کا مرکز کراچی سے87 کلومیٹر دور سومیانی میں تھا۔

چند گھنٹے پہلے سبی اور گرد و نواح میں بھی زلزلہ آیا، جس کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی تھی۔ زلزلے کا مرکز سبی کے جنوب مغرب میں 53 کلومیٹر دور تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات