17 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومغزہ لہو لہوایکسپو سینٹر کراچی میں عالمی کتب میلہ جمعرات سے شروع ہوگا

ایکسپو سینٹر کراچی میں عالمی کتب میلہ جمعرات سے شروع ہوگا



کراچی:

ایکسپو سینٹر کراچی میں پانچ روزہ عالمی کتب میلہ جمعرات 18 دسمبر سے شروع ہوگا۔

چیئرمین پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کامران نورانی و دیگر نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 5 روزہ کتب میلہ 18 دسمبر سے  22 دسمبر تک ایکسپو سینٹر میں جاری رہے گا جس میں 17 ممالک کے پبلشرز شریک ہورہے ہیں۔

کنوینر وقار متین نے بتایا کہ کتب میلہ ایکسپو سینٹر کراچی کے ہال 1، 2 اور 3 میں ہوگا جس میں 315 بک سیلرز اینڈ پبلشرز کے اسٹال لگائے جارہے ہیں، مصر کی جامعۃ الاظہر کے 6 اسٹالز بھی موجود ہونگے، کتب میلے کا افتتاح وزیر تعلیم سردار شاہ کریں گے، مہمان خصوصی معروف نقاد انور مقصود ہونگے، چیئرمین آرٹس کونسل احمد شاہ کا کلیدی خطاب ہوگا۔ 

کتب میلے میں کئی بک سیلرز 100 کے قریب کتابوں کی ڈیجیٹل لانچنگ بھی کریں گے، کتب میلے کا اہتمام پاکستان پبلشرز اینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کیا جارہا ہے جس میں نیشنل بک فاؤنڈیشن کا تعاون بھی شامل ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات