14 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومجرم و سزابرہنہ ویڈیو بناکربلیک میلنگ،2 لاکھ ہتھیالیےگئے،آئی فون نہ دینےپر ویڈیو وائرل، بچے کی خودکشی...

برہنہ ویڈیو بناکربلیک میلنگ،2 لاکھ ہتھیالیےگئے،آئی فون نہ دینےپر ویڈیو وائرل، بچے کی خودکشی کی کوشش


پنجاب کے ضلع علی پور میں 2 افراد نے اسلحہ کے زور پر کمسن بچے کی برہنہ ویڈیوز بناکر بلیک میل کرتے ہوئے 2 لاکھ وصول کرلیے جب کہ آئی فون نہ دینے پر ویڈیوز وائرل کر دیں۔

پولیس نے بتایا کہ تھانہ سٹی کی حدود میں دو افراد کاشف بھٹہ اور علی بوسن اسد عباس کو ورغلا کر جنگل میں لے گئے، ملزمان نے اسلحہ کے زور پر کمسن بچے کی شلوار اتار کر برہنہ ویڈیوز بنا کر پیسے مانگے اور نہ دینے پر وائرل کرنے کی دھمکی دی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے کمسن بچے کی برہنہ ویڈیوز بناکر بلیک میل کرتے ہوئے 2 لاکھ وصول کرلیے، پولیس نے بتایا کہ متاثرہ بچے نے گھر سے 2 لاکھ اٹھا کر دے دیے، پھر ملزمان نے آئی فون کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے آئی فون نہ دینے پرویڈیوز وائرل کر دیں جس کے بعد بچے نے خودکشی کی کوشش کی، پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات