17 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومغزہ لہو لہواسرائیلی دہشت گرد قیادت نے دنیا بھر میں یہودیوں کو غیر محفوظ...

اسرائیلی دہشت گرد قیادت نے دنیا بھر میں یہودیوں کو غیر محفوظ بنا دیا، لیاقت بلوچ



نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی دہشت گرد قیادت نے دنیا بھر میں یہودیوں کو غیر محفوظ بنا دیا ہے۔

اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ آسٹریلیا میں یہودیوں کی تقریب میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر کا دن دو قومی نظریہ کے دشمنوں اور ہندوستان کے آلہ کاروں کے لیے عبرت ہے، پاکستان اور بنگلا دیش کے عوام مشترکہ دشمن ہندوستان کے عزائم سے آگاہ ہوگئے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ 21 دسمبر کو ملک بھر میں بااختیار بلدیاتی نظام کے لیے دھرنے ہوں گے، اسلام آباد اور صوبائی حکومتیں عوام سے مذاق بند کرکے بااختیار بلدیاتی نظام دیں۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ پیر عبدالرحیم نقشبندی، پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہیں۔

مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات