17 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسڈنی واقعہ، آسٹریلیا کا ہتھیاروں کے قوانین سخت کرنے پر غور

سڈنی واقعہ، آسٹریلیا کا ہتھیاروں کے قوانین سخت کرنے پر غور


فائل فوٹو

آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ ہتھیاروں کے قوانین سخت کرنے سمیت ہر ضروری اقدام کے لیے تیار ہیں۔

سڈنی کے بونڈی بیچ پر تقریب میں فائرنگ سے 15 افراد کی ہلاکت کے بعد اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حملہ آوروں میں سے ایک کے پاس 6 ہتھیار رکھنے کا لائسنس تھا۔

وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا کہ گن لائسنس ہمیشہ کے لیے نہیں ہونے چاہئیں، ہمیں قوانین بہتر کرنا ہوں گے۔

دوسری جانب آسٹریلیا میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، اس دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

علاوہ ازیں آسٹریلیا میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے، اس دوران قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

گزشتہ روز سڈنی میں بونڈی بیچ پر یہودیوں کی ایک تقریب میں فائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے جکبہ 2 پولیس اہلکاروں اور حملہ آور سمیت 40 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات