21 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومقومی خبریںبھارتی، افغان سوشل میڈیا کا شیخ نوید کو حملہ آور قرار دینے...

بھارتی، افغان سوشل میڈیا کا شیخ نوید کو حملہ آور قرار دینے کا پروپیگنڈا


بھارتی اور افغان سوشل میڈیا نے پاکستانی نوجوان شیخ نوید کو حملہ آور قرار دینے کا پروپیگنڈا کیا۔

آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے بیچ پر فائرنگ کے واقعے میں ہلاکتیں 12 ہوگئی ہیں، پولیس نے بونڈی بیچ واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔

دوسری طرف بھارتی اور افغان سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے سڈنی واقعے پر جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا شروع کردیا۔

بھارتی اور افغان سوشل میڈیا نے آسٹریلیا میں رہنے والے ایک پاکستانی نوجوان شیخ نوید کو حملہ آور قرار دے دیا۔

شیخ نوید نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک بیان میں کہا ہے کہ اُن کا دہشت گردی کے کسی واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اُن کی تصویر کو استعمال کرکے جھوٹ پھیلایا جارہا ہے، بے بنیاد پروپیگنڈے نے ان کی سلامتی اور ساکھ کو داؤ پر لگادیا ہے۔

شیخ نوید نے اپیل کی کہ سوشل میڈیا پر اُن کے خلاف ہونے والے جھوٹے پروپیگنڈے کو روکا جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات