22 C
Lahore
Thursday, December 18, 2025
ہومقومی خبریںبلوچستان میں محکمہ صحت کے ملازمین کا اے آئی حاضری نظام کا...

بلوچستان میں محکمہ صحت کے ملازمین کا اے آئی حاضری نظام کا پہلا مرحلہ مکمل


بلوچستان میں محکمہ صحت کے ملازمین کا اے آئی حاضری نظام کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطا بق تمام اضلاع کے ڈی ایچ کیوز اور میڈیکل کالجز کے ملازمین کی رجسٹریشن کی گئی۔ 

حکام کے مطابق تمام طبی مراکز کے ملازمین، لیڈی ہیلتھ ورکرز کو اے آئی سسٹم میں شامل کرلیا۔ 

محکمہ صحت کے مطابق پہلے مرحلے میں محکمہ صحت کے 36 ہزار میں سے 13 ہزار ملازمین کی رجسٹریشن مکمل ہوگی۔ 

محکمہ صحت کے مطا بق اس نظام سے اسپتالوں اور صحت مراکز میں حاضری کا نظم بہتر ہوا ہے، غیر حاضر ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا عمل شروع کر دیا  گیا۔ 

محکمہ صحت کے مطا بق محکمہ صحت کے 23 ہزار ملازمین کی رجسٹریشن جاری ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق ملازمین کی رجسٹریشن 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات