20 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومغزہ لہو لہونادرا کا لسانی بنیادوں پر امتیازی نوٹس سے متعلق وضاحت، گمراہ کن...

نادرا کا لسانی بنیادوں پر امتیازی نوٹس سے متعلق وضاحت، گمراہ کن پروپیگنڈا مسترد کردیا



اسلام آباد:

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے مخصوص سیاسی عناصر کا لسانی بنیادوں پر متعلقہ امتیازی نوٹس کا گمراہ کن پروپیگنڈا مسترد کر دیا۔

نادرا نے وضاحتی بیان میں کہا کہ پاکستان دشمنی میں مبتلا مخصوص سیاسی عناصر کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا اور نادرا امتیازی نوٹس سے متعلق اس ٹویٹ کو جعلی خبر کے طور پر قطعی مسترد کرتا ہے۔

نادرا کے مطابق پاکستان بھر میں نادرا کے کسی بھی دفتر میں اس نوعیت کا کوئی نوٹس آویزاں نہیں کیا گیا اور نادرا نے اپنے قومی مینڈیٹ کے تحت تمام شہریوں کو بلا کسی امتیازی خدمات فراہم کرنے کی وضاحت بھی پیش کی ہے۔

بیان میں نادرا نے واضح کیا کہ مذکورہ ٹویٹ کے ذریعے دانستہ طور پر حقائق کو مسخ کرکے پیش کرنے کی کوشش کی گئی اور پاکستان میں بد امنی اور انتشار پھیلانے کے لیے مخصوص سیاسی عناصر من گھڑت خبریں پھیلا رہے ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ سوشل میڈیا پر دانستہ جھوٹ اور من گھڑت خبریں ملک میں انتشار پیدا کرنے اور عوام کو گمراہ کرنے کے لیے پھیلائی گئیں اور ملک دشمن عناصر جھوٹ اور فریب کے ذریعے پاکستان میں بدامنی کو ہوا دے رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات