17 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیلی حملے میں پانچ فلسطینی شہید

اسرائیلی حملے میں پانچ فلسطینی شہید


اسرائیلی بربریت سے تباہ حال غزہ کا ایک منظر—تصویر بشکریہ عرب میڈیا

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

اس حوالے سے فلسطینی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ آج غزہ شہر میں اسرائیلی فوج نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہری شہید اور 5 زخمی ہو گئے۔

غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں 379 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق جبالیا کیمپ کے قریب فائرنگ سے بچہ اور خاتون سمیت 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔ 

عینی شاہدین کے مطابق ٹینک پر سوار اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کی اور بچے پر ٹینک چڑھا دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی بچہ شدید زخمی ہوا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات