17 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومخاص رپورٹنیا اے آئی ٹول ڈاکٹروں کے کاغذی کام کے اوقات کم کرنے...

نیا اے آئی ٹول ڈاکٹروں کے کاغذی کام کے اوقات کم کرنے لگا


فائل فوٹو

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) پر مبنی میڈیکل اسکرائب ٹولز ڈاکٹروں کا قیمتی وقت بچا کر انہیں مریضوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔

 یہ ڈیٹا سویڈن کی میڈیکل اسکرائب کمپنی ٹینڈم ہیلتھ نے جاری کیا ہے، تجزیے میں مختلف یورپی ممالک جس میں اسپین، برطانیہ اور فرانس بھی شامل ہیں، ان کے 1300 سے زائد طبی ماہرین کے تیار کردہ 3 لاکھ 75 ہزار سے زیادہ میڈیکل نوٹس شامل تھے، جو اس جدید اے آئی اسکرائب ٹول کا استعمال کر رہے ہیں۔

کمپنی کے مطابق کاغذی کارروائی خودکار ہونے سے ناصرف ڈاکٹروں اور صحت کے عملے کی تھکن کم ہو سکتی ہے بلکہ ہیلتھ کیئر سسٹمز کو انسانی وسائل کی کمی جیسے بڑے مسائل سے نمٹنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

ٹینڈم ہیلتھ نے 177 طبی کارکنوں سے سروے بھی کیا تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ وہ اس طبی درجے کے اے آئی ٹول کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق اے آئی اسکرائب نے ڈاکٹروں کے کاغذی کام پر صرف ہونے والا وقت 6:69 منٹ سے کم کر کے 4:71 منٹ کر دیا ہے یعنی تقریباً 29 فیصد کمی ہوئی ہے۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ اس ٹول کے باعث مریضوں کے ساتھ ان کی توجہ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ کاغذی دباؤ میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات