17 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومقومی خبریںپاک بحریہ آج بھی ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے: فیلڈ...

پاک بحریہ آج بھی ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے: فیلڈ مارشل


—فائل فوٹو

چیف آف آرمی اسٹاف اینڈ چیف آف ڈیفنس فورسرز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ 1971 میں پاک بحریہ دشمن کے لیے سمندر میں سیسہ پلائی دیوار تھی، آج بھی پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں پر آہنی فصیل ہے۔

پاک بحریہ آج کا یادگار دن ’ہنگور ڈے‘ کے طور پر منا رہی ہے۔ اس موقع پر ایک بیان میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان خودمختاری اور دفاعِ وطن کے لیے عزمِ محکم رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 9 دسمبر 1971 کو آبدوز ہنگور کے عملے نے جانبازی کی درخشندہ تاریخ رقم کی جو آج تک دشمن کے ذہن پر نقش ہے، یہ دن باور کرواتا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے۔

اپنے پیغام میں نیول چیف نے کہا کہ پاک بحریہ شاندار ماضی کی طرح آج بھی دشمن کے دانت کھٹے کرنے کو ہمہ وقت تیار ہے۔ آٹھ جدید ہنگور کلاس آبدوزیں جلد فلیٹ میں آرہی ہیں۔

ہنگور ڈے پر پاک بحریہ نے خصوصی دستاویزی فلم ’ہدف‘ بھی جاری کر دی



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات