39 C
Lahore
Thursday, June 19, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںجنوبی افریقہ سے ہار کے باوجود بھی پاکستان نے کرکٹ کی تاریخ...

جنوبی افریقہ سے ہار کے باوجود بھی پاکستان نے کرکٹ کی تاریخ کا کونسا منفرد ریکارڈ بنا لیا؟


— فائل فوٹو

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست کے باوجود بھی پاکستانی ٹیم نے جنوبی افریقہ میں کرکٹ کی تاریخ کا ایک منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فالو آن کا شکار ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم نے دوسری اننگز میں اچھی کارکردگی دکھائی اور 478 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

پاکستان دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں اچھی کارکردگی دکھانے کی وجہ سے فالو آن کا شکار ہونے کے بعد جنوبی افریقہ میں 400 سے زیادہ رنز بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

کرکٹ کی تاریخ میں 123 سال کے بعد جنوبی افریقہ کی سر زمین پر کسی مہمان ٹیم نے فالو آن کا شکار ہونے کے بعد 400 سے زائد رنز بنائے ہیں۔

اس سے قبل یہ اعزاز آسٹریلیا کے پاس تھا، کینگروز نے 1902ء میں  جوہانسبرگ میں فالو آن کا شکار ہونے کے بعد 7 وکٹوں کے نقصان پر 372 رنز بنائے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کو جنوبی افریقہ نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات