18 C
Lahore
Thursday, December 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںاسرائیلی آرمی چیف نے غزہ میں انخلا کی یلو لائن کو نئی...

اسرائیلی آرمی چیف نے غزہ میں انخلا کی یلو لائن کو نئی سرحد قرار دے دیا


فوٹو بشکریہ عرب میڈیا

آدھے سے زیادہ غزہ پر قابض اسرائیل کے آرمی چیف نے غزہ میں امن معاہدے کے تحت انخلا کی یلو لائن کو نئی سرحد قرار دے دیا۔

اسرائیلی آرمی چیف نے غزہ میں موجود ریزرو فوجیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں امن معاہدے کے تحت انخلا کی یلو لائن اسرائیل کے ساتھ غزہ کی نئی سرحد ہے۔

انہوں نے کہا کہ یلو لائن ایک نئی سرحدی لائن اور آبادیوں کے لیے ایک جدید دفاعی لائن کی حیثیت رکھتی ہے اور اب یہ ایک نئی سرحد ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 10 اکتوبر سے نافذ العمل جنگ بندی معاہدے کے تحت طے پایا تھا کہ اسرائیلی افواج یلو لائن سے پیچھے چلی جائے گی۔

جنگ بندی کے دوسرے مرحلے میں اسرائیل کو مزید علاقے خالی کرنے ہیں، غزہ کا انتظام سنبھالنے کے لیے ایک عبوری اتھارٹی کے قیام پر اتفاق ہونا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات