13 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومقومی خبریںپنجاب، بھاری ٹریفک جرمانوں کیخلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، شہری پریشان

پنجاب، بھاری ٹریفک جرمانوں کیخلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، شہری پریشان


فائل فوٹو

پنجاب میں نئے ٹریفک قوانین کے نفاذ اور بھاری ٹریفک جرمانوں کے خلاف ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی جارہی ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹ بھی ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال میں شامل ہوگئے ہیں، لاہور اور راولپنڈی سمیت مختلف شہروں میں ہڑتال کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ 

راولپنڈی میں جنرل بس اسٹینڈز، لاری اڈے اور انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ بند ہے، احتجاج کے باعث بین الصوبائی اور بین الاضلائی ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔

اسکول وینز مالکان بھی ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال میں شریک ہوگئے ہیں جس کے باعث بچے اسکول نہیں پہنچ سکے۔

ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث کھانے پینے کی چیزوں کی ترسیل بھی متاثر ہورہی ہے۔

اس حوالے سے چیئرمین ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن عرفان نیازی کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر بلال اکبر سے لاہور میں مذاکرات ہوئے جس میں کوئی حوصلہ افزا بات نہیں ہوسکی۔

انہوں نے بتایا کہ مذاکرات کا اگلا دور آج دوپہر 2 بجے ہوگا، مذاکرات میں کسی پیشرفت تک ہڑتال جاری رہے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات