21 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومقومی خبریںبانی پی ٹی آئی نے کبھی نہیں کہا کہ وہ فوج کے...

بانی پی ٹی آئی نے کبھی نہیں کہا کہ وہ فوج کے خلاف ہیں: علی محمد خان


علی محمد خان—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کبھی نہیں کہا کہ وہ فوج کے خلاف ہیں۔ 

علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں ملک بھی اُن کا ہے، فوج بھی اُن کی ہے، وہ صرف یہ کہتے ہیں کہ ادارے کا سیاست میں کردار نہیں ہونا چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں بات کرتے ہوئے علی محمد خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی سے بھی بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام ہے، سیاسی استحکام ہوگا تو معیشت بھی بہتر ہوگی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے مایوسی ہوئی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی جیل میں ہیں، ان سے ملاقاتوں کی اجازت ملے تو معاملات بہتری کی طرف چلے جائیں گے۔

سوشل میڈیا پر پیغام میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ریاستی ادارے اور سیاسی لوگ ایک دوسرے کو ذہنی مریض کہیں یا خطرہ سمجھیں تو یہ افسوس ناک ہے۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ ملک کا دفاع اہم ہے، پی ٹی آئی کا بیانیہ کبھی ملک دشمن نہیں تھا، نہ ہے نہ ہوگا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات