21 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومتعلیم اور صحتگھٹنے چٹخنے کی آواز طبی مسائل کی ممکنہ علامت

گھٹنے چٹخنے کی آواز طبی مسائل کی ممکنہ علامت


عام طور پر گھٹنے چٹخنے کی آواز آنا بے ضرر ہوتا ہے، اگر اس آواز کے ساتھ درد، سوجن یا گھٹنے میں کمزوری ہو تو یہ ممکنہ طور پر طبی مسائل کی علامت ہوسکتی ہے۔

گھٹنے کے جوڑ میں ایک نرم اور چکنا مائع ہوتا ہے، جس میں گیسیں تحلیل ہوتی ہیں، گھٹنا موڑنے یا سیدھا کرتے وہ اس پر دباؤ پڑتا ہے اور چٹخنے کی آواز پیدا ہوتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق  گھٹنا ویسے ہی ایک پیچیدہ جوڑ ہے، جہاں ہڈیاں لیگامنٹس، ٹینڈنز اور پٹھے ہم آہنگی سے کام کرتے ہیں۔

گھٹنےچٹخنے کی وجہ سے درد ہو، سوجن ہو، جوڑ لاک ہو جائے یا گھٹنے میں کمزوری محسوس ہو، چلنے یا سڑھیاں چڑھنے یا زمین سے اٹھنے میں مشکلات درپیش ہو تو ایسی صورت میں ڈاکٹر سے ضرور رجوع کریں، یہ آرتھرائٹس یعنی گٹھیا کی علامات ہوسکتی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات