21 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومخاص رپورٹکیا شخصیات کا باہمی تضاد متاثر کن ہوتا ہے؟ نئی تحقیق، دلچسپ...

کیا شخصیات کا باہمی تضاد متاثر کن ہوتا ہے؟ نئی تحقیق، دلچسپ انکشاف


کیا شخصیات کا باہمی تضاد ایک دوسرے کو متاثر کرتا ہے؟نئی تحقیق میں دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے۔

جرنل نیچر ہیومین بی ہیوئیر میں شائع تحقیق کے مطابق متضاد مزاجی ایک دوسرے متاثر کرنے کی بات ذہنی اختراع ہوسکتی ہے۔

نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ شخصیات میں باہمی تضاد متاثر کن ہونے کا تصور غلط تھا کیونکہ زیادہ تر جوڑے ایک ہی جیسا مزاج رکھتے ہیں۔

یہ بڑی تحقیق ایک صدی کے دورانیے اور لاکھوں جوڑوں کے تجزیے پر مشتمل ہے ، جس میں شخصی تضاد میں ایک دوسرے رغبت پانے کے تصور کو چیلنج کیا گیا ہے۔

کئی نسل سے یہ تصور پایا جاتا تھا کہ متضاد شخصیات کے حامل افراد ایک دوسرے کو مائل کرتے ہیں، یہی بات رومانوی تعلقات کے وضاحت کے طور پر کہی جاتی رہی ہے۔

اور ظاہر کیا جاتا ہے کہ لوگ صرف اُن کہ شخصیات کی طرف راغب ہوتے ہیں، جن کی عادات یا طرز زندگی باہمی طور پر مختلف ہوتی ہے۔

لیکن نئی تحقیق کے نتائج سے سامنے آیا کہ شریک حیات عموماً شخصیت، طرز زندگی اور جسمانی خصوصیات میں، ایک دوسرے سے حیرت انگیز طور پر مشابہت رکھتے ہیں اور یہی چیز ثابت کرتی ہے کہ تعلقات میں کشش کی بنیاد اختلاف نہیں بلکہ مماثلت ہے۔

تحقیق کے دوران لاکھوں جوڑوں میں 130 سے زائد خصوصیات کا جائزہ لیا گیا، جس کےبعد حیرت انگیز نتائج سامنے آئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات