13 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومخاص رپورٹ’جاپان فیسٹ 2025‘ کا انعقاد، کاس پلے مقابلہ توجہ کا مرکز

’جاپان فیسٹ 2025‘ کا انعقاد، کاس پلے مقابلہ توجہ کا مرکز


— تصویر بشکریہ رپورٹر

جاپانی قونصل خانہ کراچی نے پاکستان جاپان کلچرل ایسوسی ایشن سندھ (پی جے سی اے) اور پاکستان جاپان بزنس فورم (پی جے بی ایف) کے اشتراک سے جاپان فیسٹیول ’جاپان فیسٹ 2025‘ کا انعقاد کیا۔

فیسٹیول کے دوران جاپانی ثقافت اور روایات کا شاندار جشن منایا گیا۔

مقامی ہوٹل میں منعقدہ اس تقریب میں جاپان اور پاکستان کے درمیان دیرینہ دوستی کو اُجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ثقافتی سرگرمیوں، فنکارانہ نمائشوں اور پرفارمنسز کا حسین امتزاج پیش کیا۔

جاپانی قونصل جنرل کراچی ہاتوری مَاسارو نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور جاپان اور پاکستان کے عوام کے درمیان باہمی تفہیم کو گہرا کرنے میں ثقافتی تبادلے کی اہمیت پر زور دیا۔ 

انہوں نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ جاپان فیسٹ ایک بامعنی پلیٹ فارم بن چکا ہے جو ناصرف جاپانی ثقافت کے تجربے کا موقع فراہم کرتا ہے بلکہ عوام کے ساتھ دوستی کو بھی فروغ دیتا ہے۔

جاپان فیسٹ 2025 میں رنگا رنگ سرگرمیاں پیش کی گئی، جن میں کاس پلے مقابلہ، جاپانی روایتی رقص اور  کنسرٹ شامل تھا۔

اس فیسٹیول میں جاپان اور پاکستان کے فنکاروں نے مشترکہ طور پر شرکت کی۔ فیسٹیول میں ایکی بانا، بونسائی نمائش، دلچسپ کھیل اور اوریگامی بھی شامل تھے، جس نے شرکاء کو جاپان کی ثقافتی اور فنکارانہ وراثت کا قریب سے مشاہدہ کرنے کا موقع فراہم کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات