18 C
Lahore
Thursday, December 18, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںسابق آسٹریلوی کرکٹر کی تاحیات ممبرشپ ختم

سابق آسٹریلوی کرکٹر کی تاحیات ممبرشپ ختم


— فائل فوٹو

گھریلو تشدد کیس میں سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کی تاحیات ممبرشپ ختم کردی گئی۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز کرکٹ نے سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر کی تاحیات ممبرشپ اور ہال آف فیم کا اعزاز واپس لے لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل سلیٹر اب نیو ساؤتھ ویلز کرکٹ کے تاحیات رکن نہیں رہے، گھریلو تشدد کیس کے بعد این ایس ڈبلیو کی جنرل میٹنگ میں ووٹنگ کے ذریعے ان کی ممبرشپ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ مائیکل سلیٹر کو 2022 میں گھریلو تشدد کیس میں سزا سنائی گئی تھی اور انہیں 7 الزامات میں قصوروار ٹھہرایا گیا تھا۔ 

انہیں 2015 میں ہال آف فیم اور 2016 میں تاحیات ممبرشپ سے نوازا گیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات