14 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومتعلیم اور صحتسندھ میں ڈینگی سے ایک اور ہلاکت رپورٹ

سندھ میں ڈینگی سے ایک اور ہلاکت رپورٹ


—فائل فوٹو

محکمۂ صحت سندھ نے ڈینگی کی صورتِ حال سے متعلق رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 77 نئے مریض داخل ہوئے ہیں، جبکہ نجی اسپتالوں میں ڈینگی کے مزید 54 مریض داخل ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبے بھر میں ڈینگی کے مجموعی مریضوں کی تعداد 109 ہو گئی ہے، کراچی ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 32 نئے مریض داخل ہوئے ہیں، حیدرآباد کے سرکاری اسپتالوں میں 28 نئے ڈینگی کے مریض داخل ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صوبے بھر کی سرکاری و نجی لیبارٹریز میں 4 ہزار 101 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے، لیبارٹری رپورٹس کے مطابق 449 افراد کے ٹیسٹ مثبت آ ئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی کی لیبارٹریوں میں سب سے زیادہ ڈینگی کے 215 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات