14 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومقومی خبریںخاتون سے مبینہ زیادتی کا ملزم بس ڈرائیور گرفتار

خاتون سے مبینہ زیادتی کا ملزم بس ڈرائیور گرفتار


—فائل فوٹو 

پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں بس ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ اوکاڑہ کے علاقے حجرہ شاہ مقیم میں پیش آیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خواتین اور بچوں پر تشدد کے خلاف زیرو ٹالرنسی پالیسی کا اعلان کر رکھا ہے۔

اس اعلان کے بعد پنجاب پولیس کی جانب سے سال 2025ء کے دوران صوبے بھر میں جینڈر بیسڈ وائلنس (GBV) کیسز سے نمٹنے کے طریقۂ کار میں نمایاں بہتری آئی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات