14 C
Lahore
Tuesday, December 16, 2025
ہومقومی خبریںکراچی میں شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز واپس دینے کی تقریب

کراچی میں شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز واپس دینے کی تقریب


—فائل فوٹو

کراچی میں شہریوں سے چھینے گئے موبائل فونز واپس دینے کی تقریب ڈی آئی جی ساؤتھ کے دفتر میں منعقد ہوئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے کہا کہ 3 دہائیوں سے سی پی ایل سی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، سی پی ایل سی نے مختلف جرائم کی تفتیش میں بھرپور مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ سی پی ایل سی نے عوام اور پولیس کے درمیان پل کا کردار ادا کیا، موبائل فونز کی چوری اور اسنیچنگ شہر کے لیے بڑا چیلنج ہے، موبائل فون کی ریکوری کے لیے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ گاڑیاں بہت چوری ہوتی تھیں، ٹریکر سے اس جرم میں نمایاں کمی آئی ہے، موبائل فونز میں بھی ایسی ہی ٹیکنالوجی ہونی چاہیے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات