23 C
Lahore
Thursday, December 18, 2025
ہومخاص رپورٹپی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ کہاں سے آپریٹ ہو رہا ہے؟

پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ کہاں سے آپریٹ ہو رہا ہے؟


— فائل فوٹو 

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس نے لوکیشن بتانے والا ایک فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایکس کی جانب سے’About this account‘ کے نام سے متعارف کروائے گئے نئے فیچر کی مدد سے ویب سائٹ پر موجود تمام صارفین  کی اصل لوکیشن اور بنیادی معلومات کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔

اسی نئے فیچر کی مدد سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا آفیشل ایکس اکاؤنٹ مغربی ایشیا سے آپریٹ کیا جا رہا ہے مگر ملک کا نام سامنے نہیں آیا۔

فوٹو —  اسکرین گریب
فوٹو —  اسکرین گریب

ملک کا نام سامنے نہ آنے کی وجہ یہ ہے کہ ایکس نے اپنے اس نئے فیچر میں کچھ پرائیویسی ٹولز بھی شامل کیے ہیں تاکہ صارف کی لوکیشن کی زیادہ تفصیل سامنے نہ آئے۔ یہ پرائیویسی ٹولز ایسے ممالک کے لیے شامل کیے گئے ہیں جہاں اظہارِ رائے کی آزادی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے انفارمیشن سیکریٹری شیخ وقاص اکرم نے پارٹی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ پارٹی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ کو چلانے والے پارٹی کے کارکن پاکستان میں موجود نہیں ہیں بلکہ وہ اس اکاؤنٹ کو بیرون ملک سے چلا رہے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات