18 C
Lahore
Thursday, December 18, 2025
ہومانٹرٹینمنٹامیتابھ نے فلم ڈان کے دوران تکلیف دہ تجربہ شیئر کردیا

امیتابھ نے فلم ڈان کے دوران تکلیف دہ تجربہ شیئر کردیا


 

تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے 1978 کی اپنی مشہور فلم ڈان میں کھائی کے پان بنارس والا میں درپیش تکلیف دہ تجربہ شیئر کیا۔

83 سالہ امیتابھ بچن کلاسک گانے ’کھائی کے پان بنارس والا‘ کی فلمنگ کے دوران درپیش چیلنجز پر گفتگو کے دوران بتایا کہ گانے کی مسلسل ری ٹیک سے انھیں جسمانی تکلیف کے ساتھ پان کو متعدد بار چبانا پڑا۔

بھارتی ٹی وی پر پیش کیے جانے والے اپنے شو کون بنے گا کروڑ پتی 17 میں ایک کنٹسٹنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس گانے کا سیکوئنس مکمل کرنے میں چار دن لگے اور اس کے لیے 40  سے 50 شوٹس لیے گئے تھے۔ 

انھوں نے مزید کہا ہر شوٹ کے لیے تین سے چار ری ٹیک کی ضرورت پڑتی تھی اور ہر بار کتھے اور چونے والا پان چبا چبا کر ہماری حالت خراب ہوگئی تھی اور منہ اندر سے جل گیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات