18 C
Lahore
Thursday, December 18, 2025
ہومخاص رپورٹمکہ مکرمہ اور مسجد نبویﷺ میں موسلا دھار بارش: خوبصورت مناظر وائرل

مکہ مکرمہ اور مسجد نبویﷺ میں موسلا دھار بارش: خوبصورت مناظر وائرل


مسجدالحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز اور آج صبح شہرِ مدینہ اور مکہ مکرمہ میں موسلا دھار بارش ہوئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان مقدس مقامات کے خوبصورت مناظر وائرل ہو گئے ہیں۔

تصدیق شدہ فیس بُک پیج ’انسائیڈ دی حرمین‘ کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر متعدد ویڈیوز اور تصویریں شیئر کی گئی ہیں جن میں مسجدالحرام اور مسجدِ نبوی ﷺ کے احاطے کے خوبصورت منظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

تصاوی اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بارانِ رحمت برس رہی ہے اور معتمرین طوافِ کعبہ میں مصروف ہیں۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی سعودی عرب میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعدد میڈیا رپورٹس کے مطابق موسلادھار بارشوں کے پیشِ نظر سعودی حکومت نے مدینہ اور مکہ میں ریڈ الرٹ بھی جاری کر دیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات