18 C
Lahore
Thursday, December 18, 2025
ہومقومی خبریںافغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی اشیاء پر مشتمل 6 کنٹینرز...

افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی اشیاء پر مشتمل 6 کنٹینرز طورخم اور جمرود ٹرمینل پہنچ گئے


فائل فوٹو

افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی اشیاء پر مشتمل 6 کنٹینرز طورخم اور جمرود ٹرمینل پہنچ گئے۔

کسٹم ذرائع کے مطابق طورخم ٹرمینل پہنچنے والے 2 کنٹینرز میں یونیسف کی ادویات اور طبی آلات ہیں۔

کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی آر سی اور یونیسف کے 4 امدادی کنٹینرز جمرود ٹرمینل پر موجود ہیں، جمرود این ایل سی ٹرمینل میں 3 ادویات اور ایک طبی آلات کا کنٹینر موجود ہے۔

کسٹم ذرائع کے مطابق افغان حکام کی اجازت ملتے ہی امدادی کنٹینرز کی کلیئرنس شروع ہوگی۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ طورخم تجارتی گزرگاہ آج 53ویں روز بھی ہر قسم  کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو افغانستان میں خوراک پہنچانے کی اجازت دی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات