18 C
Lahore
Thursday, December 18, 2025
ہومجرم و سزاپاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی، ایک لینڈ کروزر...

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کی انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت کارروائی، ایک لینڈ کروزر ضبط


نان کسٹم پیڈ لینڈ کروزر کو کراچی حیدرآباد ٹول پلازہ پر روک کر گاڑی کے دستاویزات طلب کیے گئے جسے مسافر پیش نہ کرسکا۔

تفصیلات کے مطابق مسافر گاڑی کی دستاویزات پیش نہ کرسکا جبکہ گاڑی ٹمپرڈ اور اسکی باڈی مشکوک نظر آئی۔

حکام نے تلاشی لی تو لینڈ کروزر کے 5 خفیہ خانوں سے اسمگل شدہ موبائل فونز کی بڑی مقدار برآمد ہوئی۔

کلکٹر کسٹمز معین الدین وانی نے بتایا کہ موبائل فونز گاڑی کے فینڈر کے اطراف، بمپر میں انتہائی مہارت سے چھپایا گیا تھا۔ مختلف برانڈز کے 564اسمگل شدہ موبائل برآمد کرکے ضبط کرلیا گیا جنکی مالیت 34ملین روپے ہے۔

حکام نے 2کروڑ روپے مالیت نان کسٹم پیڈ لینڈ کروزر بھی ضبط کرلی جبکہ مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات