22 C
Lahore
Thursday, December 18, 2025
ہومغزہ لہو لہو26 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی کے 12 کارکنوں کو سزا سنا...

26 نومبر احتجاج؛ پی ٹی آئی کے 12 کارکنوں کو سزا سنا دی گئی



اسلام آباد:

26 نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 12 کارکنوں کو سزا سنا دی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی،  جس میں عدالت نے پی ٹی آئی کارکنان کو پاپو ایکٹ کیسز میں سزا سنا دی۔

ٹرائل کورٹ کی جانب سے ملزمان (تحریک انصاف کے کارکنوں)  کو 66 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔  عدالت نے 3 مقدمات (تھانہ رمنا میں 2 اور تھانہ ترنول میں ایک) کا فیصلہ سناتے ہوئے 12 کارکنوں کو سزا سنائی جب کہ ایک کارکن کو بری کردیا۔

فیصلے کے مطابق 26 نومبر کو بغیر اجازت جلسہ جلوس کرنے پر سزا سنائی گئی ہے۔ ملزمان کے خلاف پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آڈر (پاپو) ایکٹ کے تحت مقدمات درج تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات