15 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھوک کی شدت مزید 10 فلسطینی انتقال کر گئے

بھوک کی شدت مزید 10 فلسطینی انتقال کر گئے


—فائل فوٹو

اسرائیلی محاصرے کے باعث غزہ میں غذائی قلت شدت اختیار کر گئی، غزہ میں بھوک کی شدت مزید 10 فلسطینی انتقال کر گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اکتوبر 2023ء سے اب تک غذائی قلت کے باعث اموات کی تعداد 111 ہو گئی۔

بین الاقوامی امدادی تنظیموں اور انسانی حقوق کے گروپوں نے غزہ میں بڑے پیمانے پر خوراک کی کمی سے خبردار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اس حوالے سے فوری اقدامات کریں۔

امدادی تنظیم اُنروا کا کہنا ہے اردن، مصر کراسنگ پر ہزاروں ٹن امدادی سامان موجود ہے، اسرائیل دروازے کھولے، امداد غزہ میں جانے دے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے صورتحال کو ہولناک انسانی بحران قرار دے دیا۔

دوسری جانب حماس نے اسرائیل سے جنگ بندی تجاویز پر رضا مندی ظاہر کردی، مجوزہ جنگ بندی معاہدہ دستخط کر کے ثالثی فریقوں کے حوالے کر دیا۔

حماس کا کہنا ہے کہ اب جنگ بندی کا دار و مدار اسرائیل پر ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات