پاکستان شاہینز نے دورہ انگلینڈ کا کامیاب آغاز کرتے ہوئے بارش سے متاثرہ پہلے ون ڈے میں پروفیشنل کاؤنٹی الیون کو پانچ وکٹ سے مات دے دی، کپتان سعود شکیل نے 72رنز کی اننگز کھیلی، حیدر علی نے 71رنز بنائے۔
کینٹ میں کھیلا گیا میچ بارش سے متاثر رہا، 28 اوورز تک محدود کیے جانے والے میچ میں پروفیشنل کاؤنٹی الیون 187رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، ول اسمیڈ نے 84 اور حمزہ شیخ نے 44رنز بنائے.
پاکستان شاہینز کے معاذ صداقت نے تین، سعود شکیل اور فیصل اکرم نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں.
شاہینز کو 28 اوورز میں 204 رنز کا ری وائزڈ ٹارگٹ ملا جو اس نے پانچ وکٹ پر حاصل کرلیا.
کپتان سعود شکیل نے 72 اور حیدر علی نے 71 رنز کی اننگز کھیلیں، شاہد عزیز 21 رنز بناکر ناٹ آوٹ رہے۔
پاکستان شاہینز دورے کا دوسرا میچ 25 جولائی کو کینٹ میں پروفیشنل کاؤنٹی کلب کے خلاف کھیلے گی۔