29 C
Lahore
Wednesday, July 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںٹرمپ کی اوباما پر تنقید، غدار قرار دے دیا

ٹرمپ کی اوباما پر تنقید، غدار قرار دے دیا


تصویر سوشل میڈیا۔

2016 کے انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات پر صدر ٹرمپ نے سابق صدر اوباما پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں غدار قرار دے دیا۔

وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اس سازش میں اوباما کو بالکل رنگے ہاتھوں پکڑا ہے، ان کا عمل غداری کے مترادف ہے۔

انھوں نے کہا کہ اوباما، ہیلری کلنٹن اور دیگر افراد کے ساتھ مل کر حکومت کے خلاف بغاوت کی قیادت کر رہے تھے، انتخابات میں مداخلت کے جھوٹے دعوے کرنے والے لوگوں کے خلاف سخت اقدامات ہوں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ دعوے درست ہوں یا غلط لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ ان لوگوں کے پیچھے جایا جائے۔

گذشتہ ہفتے نیشنل انٹیلیجنس ڈائریکٹر تلسی گبارڈ نے انٹیلیجنس دستاویزات کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ اوباما انتظامیہ کے عہدیداروں نے غدارانہ سازش کے تحت روسی مداخلت کا بیانیہ گھڑا۔

اس سے پہلے 2017 کی سرکاری رپورٹ یہ واضح طور پر کہا گیا تھا کہ ٹرمپ کو ہیلری کلنٹن کے خلاف کامیابی دلانے کے لیے روس نے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات