27 C
Lahore
Wednesday, July 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایئرفورس تربیتی طیارے کے حادثے میں ہلاکتیں27 ہوگئیں

ایئرفورس تربیتی طیارے کے حادثے میں ہلاکتیں27 ہوگئیں


فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بنگلادیشی فضائیہ کے تربیتی طیارے کے حادثے میں اموات کی تعداد 27 ہوگئی۔

بنگلادیشی حکام کے مطابق اسکول پر طیارہ گرنے سے جاں بحق افراد میں 25 بچے اور تربیتی طیارے کا پائلٹ شامل ہیں۔

حکام نے کہا کہ جُھلس کر زخمی ہونے والے بیشتر افراد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، زخمی ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

ایئرفورس کا تربیتی طیارہ گزشتہ روز بنگلادیش کے کالج اور اسکول کیمپس پر گر کر تباہ ہوا تھا۔

بنگلادیش عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا تھا کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات