27 C
Lahore
Wednesday, July 23, 2025
ہومانٹرٹینمنٹشاہد آفریدی کے ساتھ پرانی تصویر وائرل، اجے دیوگن بھارتی عوام کے...

شاہد آفریدی کے ساتھ پرانی تصویر وائرل، اجے دیوگن بھارتی عوام کے نشانے پر


—فائل فوٹوز

معروف بھارتی اداکار اجے دیوگن کی شاہد آفریدی کے ساتھ پرانی تصویر وائرل ہونے پر بھارت میں ہنگامہ برپا ہوگیا، عوام نے اداکار کو نشانے پر رکھ لیا۔

بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئے ہیں کیونکہ ان کی سابق پاکستانی کرکٹر شاہد آفریدی کے ساتھ ایک پرانی تصویر دوبارہ منظرِ عام پر آ گئی ہے۔

 یہ تصویر ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (WCL) 2024ء کے دوران لی گئی تھی، مگر اس وقت وائرل ہوئی جب حالیہ پاک بھارت میچ منسوخ ہوا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان WCL کے ایک متوقع میچ کی منسوخی کے بعد بھارتی شائقین نے شاہد آفریدی کی ٹیم میں شمولیت پر اعتراض کیا، ایسے میں اجے دیوگن کے WCL میں شریک ہونے کی خبر بھی عام ہوچکی تھی، اسی تناظر میں اجے دیوگن کی شاہد آفریدی کے ساتھ پرانی تصویر وائرل ہوئی، جس پر بھارتی صارفین نے شدید غصے کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے اجے دیوگن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اب کسی بالی ووڈ اداکار پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، اجے صرف پردے پر بھارت سے محبت کرتے ہیں، اصل میں نہیں، سب پیسے کے لیے کام کرتے ہیں، اب یہ اپنی امیج بچانے کے لیے ایک اور محب وطن فلم بنائیں گے۔

واضح رہے کہ وہ اس ٹورنامنٹ میں ایک ٹیم کے شریک مالک ہیں اور یہ تصویر موجودہ سیاسی تنازع کے آغاز سے پہلے کی ہے۔

ادھر WCL انتظامیہ نے وضاحت کی ہے کہ باقی تمام میچز اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے، پاکستان چیمپئنز کے مالک کامل خان نے بھی اس بات پر زور دیا ہے کہ اگر بھارت اور پاکستان ناک آؤٹ مرحلے میں آمنے سامنے آتے ہیں، تو معاملے کو سنجیدگی سے ہینڈل کیا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات