29 C
Lahore
Tuesday, July 22, 2025
ہومغزہ لہو لہوعلی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ کیس کی اہم...

علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ کیس کی اہم سماعت آج ہوگی



اسلام آباد:

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب اور اسلحہ برآمدگی کیس کی اہم سماعت آج متوقع ہے۔

کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کریں گے۔

عدالت نے علی امین گنڈا پور کو آج ذاتی حیثیت میں پیش ہونے اور اپنے دفاع میں دفعہ 342 کے تحت بیان ریکارڈ کرانے کا آخری موقع دیا ہے۔

واضح رہے کہ عدالت نے 17 مئی 2024 کو انہیں دفعہ 342 کا سوالنامہ فراہم کیا تھا، جس کے ذریعے ملزم کو مقدمے کے تمام شواہد اور الزامات پر اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات