31 C
Lahore
Tuesday, July 22, 2025
ہومقومی خبریںسلمان اکرم راجہ کی پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی ایم...

سلمان اکرم راجہ کی پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی ایم پی اے کا صحافی سے تلخ جملوں کا تبادلہ


فوٹو اسکرین گریب : یوٹیوب 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی اور پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی فرخ مون کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا۔

لاہور میں صحافی اور پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی فرخ مون کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، صحافی کی جانب سے سلمان اکرم راجہ سے سوال کیا گیا کہ آپ کے بیانات سے لگتا ہے آپ بانی کو جیل میں مزید رکھنا چاہتے ہیں؟

 صحافی نے سوال کیا کہ 5 اگست کو آپ کس قسم کی تحریک کا آغاز کرنے جارہے ہیں؟ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ آپ کے ساتھ نظر نہیں آ رہیں؟ جس کے جواب میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آپ غلط کہہ رہے ہیں، ہم ابھی دو گھنٹے اکٹھے بیٹھ کر آئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ مون نے صحافی کے سوال پر اسے جواب دیا کہ آپ کا سوال بونگا ہے، جس پر صحافی نے کہا کہ میں سوال پوچھ رہا ہوں، آپ جواب دیں، ایم پی اے فرخ مون نے کہا کہ آہستہ بولیں آپ، مجھے آنکھیں نہیں دکھائیں۔

اس موقع پر سلمان اکرام راجہ نے تحمل سے رہنے کا کہا تو فرخ مون پریس کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے، جبکہ ایم پی اے فرخ مون کے رویے پر پریس کانفرنس میں موجود صحافیوں نے احتجاج بھی کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات