کراچی (اسٹاف رپورٹر) حسنین اختر نےانڈر 21اسنوکر چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنالی ۔ بحرین میں انہوں نے 111 کا شاندار بریک بنا کر ٹورنامنٹ کابڑا بریک بنانے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ انڈر 21راؤنڈ میچز میں احسن رمضان نے بھارتی کھلاڑی بھاویہ پپالیا کو 3-0 سے شکست دی۔ ان میچز کے بعد حسنین اختر سمیت دیگر کھلاڑی انڈر 21کیٹیگری کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کر گئے ہیں ۔ مینز 6 ریڈ سنوکر میں محمد آصف نے بحرین کے پونیت ساقر کو 4-2 سے ہرایا۔