32 C
Lahore
Tuesday, July 22, 2025
ہومغزہ لہو لہوگلف تنازع سے ملکی معیشت کوبڑا دھچکا لگ سکتا ہے، تھنک ٹینک

گلف تنازع سے ملکی معیشت کوبڑا دھچکا لگ سکتا ہے، تھنک ٹینک



اسلام آباد:

نجی تھنک ٹینک نے خبردار کیا ہے کہ گلف تنازع سے پاکستانی معیشت کو بڑا دھچکا لگ سکتا ہے۔

نجی تھنک ٹینک تولہ ایسوسی ایٹس نے مشرق وسطیٰ بحران پر تجزیاتی رپورٹ میں کہا کہ اس کے نتیجہ میں تیل کی عالمی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی، کرنٹ اکائونٹ خسارہ اور روپے کی قدر میں کمی کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

19جون کو خام تیل کی قیمتیں بڑھ کر76.31 ڈالر ہوگئیں، اگر 100ڈالر بیرل تک پہنچیں تو پاکستانی معیشت پر اس کے سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

اس صورتحال میں روپے کی قدر مزید کم اورکرنٹ اکائونٹ خسارہ2.31 ارب ڈالر سے بڑھ کر4.27 ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تیل کی قیمتیں بڑھنے سے مجموعی شرح مہنگائی0.23 فیصد سے بڑھکر8.67 فیصد تک جبکہ عمومی مہنگائی0.2 فیصد سے8.4 فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں20 سے180روپے لٹر تک بڑھ سکتی ہیں، پٹرولیم لیوی جس کی موجودہ شرح78 روپے لٹر ہے، بڑھ کر89 سے100روپے لٹر تک جا سکتی ہے، اس سے حکومتی آمدنی میں اضافہ مگر مہنگائی سے عوام کی قوت خرید مزید متاثر ہوگی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات