27 C
Lahore
Tuesday, July 22, 2025
ہومقومی خبریںامیدواروں کی فہرست بانی پی ٹی آئی تک نہیں پہنچی، عاطف خان

امیدواروں کی فہرست بانی پی ٹی آئی تک نہیں پہنچی، عاطف خان


عاطف خان: فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عاطف خان خان کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے امیدواروں کی فہرست بانی پی ٹی آئی تک کبھی پہنچ ہی نہیں سکی۔

اپنے بیان میں عاطف خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پی نے سینیٹ امیدواروں کی فہرست بیرسٹر گوہر اور  سلمان اکرم راجا کو بھیجی تھی، امیدواروں کی یہ فہرست بانی پی ٹی آئی تک کبھی پہنچ ہی نہیں سکی۔

عاطف خان نے پی ٹی آئی کے پی کی سینیٹ امیدواروں سے متعلق فہرست بھی جاری کردی، فہرست میں مراد سعید، عرفان سلیم، فیصل جاوید، اظہر مشوانی، خرم ذیشان، نورالحق قادری اور اعظم سواتی کے نام شامل ہیں۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کی فہرست بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے چھپانے کا الزام سامنے آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ امیدواروں کی فہرست میں ردوبدل کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔

کے پی قیادت نے 15 جولائی کو سینیٹ امیدواروں کی فہرست بانی پی ٹی آئی کو بھجوائی، بیرسٹر گوہر، بیرسٹر سیف اور پارٹی قیادت نے کے پی قیادت کی فہرست بانی تک نہیں پہنچائی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے پی نوٹیفکیشن کے مطابق 7 ناموں کی فہرست بانی پی ٹی آئی کو بھجوائی گئی، جنرل سیکریٹری کے پی علی اصغر خان نے فہرست مرکزی قیادت تک پہنچائی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات