26.7 C
Lahore
Tuesday, July 22, 2025
ہومقومی خبریںپی آئی اے کی نجکاری، تمام شعبوں کا انٹرنل آڈٹ شروع

پی آئی اے کی نجکاری، تمام شعبوں کا انٹرنل آڈٹ شروع


 

—فائل فوٹو

قومی ایئرلائن کی نجکاری سے قبل تمام شعبوں کا انٹرنل آڈٹ شروع کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سالانہ آڈٹ کے لیے پی آئی اے کے تمام شعبوں کے سربراہان کو انٹرنل آڈٹ ٹیم کو ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ کے نتائج کو نجکاری میں دلچسپی رکھنے والے کنسورشیم کو پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کا عمل حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے، اب تک 5 پارٹیوں نے ایئرلائن کے لیے دلچسپی ظاہر کی ہے، جس میں سے 4 کو اسکروٹنی کمیٹی نے جانچ پڑتال کے لیے اہل قرار دے دیا ہے۔

ان شارٹ لسٹڈ بولی دہندگان کو پی آئی اے کے مالیاتی اور عملیاتی ریکارڈ تک رسائی دے دی گئی ہے۔

پاکستان نے اپنی خسارے میں چلنے والی قومی ایئرلائن، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (PIA) کی نجکاری آئندہ 2 سے 3 ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات