26.7 C
Lahore
Tuesday, July 22, 2025
ہومقومی خبریںبلوچستان میں قتل کیے گئے مقتولین کے درمیان کوئی ازدواجی رشتہ نہیں...

بلوچستان میں قتل کیے گئے مقتولین کے درمیان کوئی ازدواجی رشتہ نہیں تھا: سرفراز بگٹی


’جیو نیوز‘ گریب

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مرد اور خاتون کے بارے میں سوشل میڈیا پر کہا جا رہا تھا کہ ان کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے، حقیقت یہی ہے کہ مرد و خاتون کے درمیان ازدواجی رشتہ نہیں تھا۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خاتون کے 5 بچے ہیں، مارے گئے مرد کے بھی پانچ، چھ بچے ہیں، اس کیس میں جو بھی ملوث ہو گا اس کو گرفتار کریں گے اور قرار واقعی سزا دیں گے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ کسی کو یہ اختیار نہیں کہ کسی کو بھی قتل کرے، ریاست اس کیس میں اں دو مظلوموں کے ساتھ ہے جن کا قتل کیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ میں وکٹم بلیمنگ پر نہیں جاؤں گا، دہرے قتل کیس میں مزید گرفتاریاں بھی ہوں گی، اس طرح کے قتل کا کوئی معاشرہ اجازت نہیں دے سکتا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت کی ذمے داری ہے غیر قانونی جرگوں کو روکے، ہم آئینی اور قانونی راستوں سے ہی لوگوں کو انصاف دلوائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کی ویڈیو کی وائرل ہونے سے پہلے ہی نوٹس لیا اور آئی جی ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا، جو بھی کیس میں ملوث ہوگا اس کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کریں گے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ پہلے روز سے کہہ رہا ہوں کہ ریاست ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ رہی ہے، اس کیس میں بھی ریاست مظلوموں کے ساتھ ہے، ڈی ایس پی کو معطل کر دیا ہے، میں اس کیس کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لے رہا ہوں۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ لوگوں کو حقائق کا پتہ ہونا چاہیے، اس طرح کے بہت سے جرگے ہوتے ہیں، انہیں روکا بھی گیا ہے، ہم جرگوں کو پروموٹ نہیں کریں گے، ہمیں آئین کے مطابق چلنا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم علاقے کے اسپیشل برانچ کے ڈی ایس پی کو معطل کر چکے ہیں، اس کیس میں کوئی ایک شخص بھی وکٹم بننے کو تیار نہیں، ایف آئی آر درج کرانے کو تیار نہیں، پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لیے گئی تو وہ بھاگ گئے ہیں اور خواتین پولیس پر پتھراؤ کرتی ہے، سوسائٹی کہاں جا رہی ہے یہ بھی یہ سوالیہ نشان ہے، ڈیگاری کیا ہے شاید کراچی لاہور بیٹھے لوگوں کو پتہ نہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

ویڈیو میں مسلح افراد نامعلوم مقام پر ایک خاتون اور مرد پر اندھا دھند فائرنگ کرتے دکھائی دے رہے تھے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سوشل میڈیا پر ایک خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیا تھا۔

شاہد رند نے کہا تھا کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق یہ عیدالاضحیٰ کے قریب کا واقعہ ہے، اب تک لاشیں برآمد نہیں ہوئیں، علاقے میں اس وقت سی ٹی ڈی اور پولیس موجود ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات